بھارت ویزا پالیسی سے منحرف ہوگیا

بھارت ویزا پالیسی سے منحرف ہوگیا
بھارت ویزا پالیسی سے منحرف ہوگیا

  


 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت میں ویزا پالیسی آسان بنانے کے معاہدے کے باوجود بھارت نے معاہدے کو تسلیم نہیں کیا اور من پسند پالیسی برقرار رکھی ہے۔ بھارت کی یہ من پسندی لاہور کے صحافیوں کے ویزے میں سامنے آئی ہے جس میں بھارت نے کئی صحافیوں پر اعتراض لگا دیا اور انہیں ویزا دینے سے انکار کر دیا۔ لاہور پریس کلب نے بھارتی صحافیوں کے دورہ بھارت کی دعوت قبول کرتے ہوئے اپنے ارکان کی فہرست بھارتی سفارتخانے کو بھجوائی لیکن اس میں سے کسی خاص انداز اور طریقِ کار کے تحت کچھ نام چن چن کر نکال دیئے گئے۔ لاہور پریس کلب کے سیکرٹری ذوالفقار علی مہتو نے بھارت کی اس من پسند پالیسی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم نے بھارتی حکام کو جو فہرست بھجوائی تھی اس میں سے کچھ نام رد کر دیئے گئے اور کچھ کو ویزا دینے کی اطلاع کر دی گئی ہے اس لئے باقی لوگ ویزے سے محروم رہنے کے باعث بھارت نہیں جا سکیں گے ۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...