بلوچستان کے تین اضلاع کے دس ہزار سے زائد خاندانوں کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

بلوچستان کے تین اضلاع کے دس ہزار سے زائد خاندانوں کا بچوں کو پولیو کے قطرے ...
بلوچستان کے تین اضلاع کے دس ہزار سے زائد خاندانوں کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے تین اضلاع کے دس ہزار سے زائد خاندانوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیاہے جس پر وزیراعلیٰ نے دوروزہ ہنگامی مہم دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیدیاہے ۔ ذرائع کے مطابق تین روزہ پولیو مہم کے خاتمے پر معلوم ہواہے کہ بلوچستان کے تین اضلاع کے دس ہزار تین سو تیرہ خاندانوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہزاروں خاندانوں کی جانب سے پولیو کے قطرے نہ پلائے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ اضلاع میں دوروزہ ہنگامی پولیو مہم چلانے کا حکم دیدیا۔

مزید :

تعلیم و صحت -