پاکستان کو شکست ،بھارت نے بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا

پاکستان کو شکست ،بھارت نے بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا
پاکستان کو شکست ،بھارت نے بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور(مانیٹرنگ ڈیسک) بلائنڈ ورلڈ ٹی 20 کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کوشکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ بنگلور میں کھیلے جاری ایونٹ کے فائنل میںپاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پرپاکستان کو جیت کے لیے 259رنز کا ہدف دیا۔ مجموعی طورپر ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست قومی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 229رنزبنانے میں کامیاب ہوسکی اور اِس طرح ٹرافی بھارت کو مل گئی۔ بھارت کی طرف سے چیتن پٹیل نے 98 رنز کی اننگز کھیلی۔قومی ٹیم کی جانب سے محمد جمیل، محمد اکرم اور ادریس سلیم نے دو، دو وکٹیں اُڑائیں۔

مزید :

کھیل -