ایل پی جی مہنگی بیچنے کی اجازت ۔ ۔ ۔ ہائیکورٹ نے اوگرا سے جواب طلب کرلیا

ایل پی جی مہنگی بیچنے کی اجازت ۔ ۔ ۔ ہائیکورٹ نے اوگرا سے جواب طلب کرلیا
 ایل پی جی مہنگی بیچنے کی اجازت ۔ ۔ ۔ ہائیکورٹ نے اوگرا سے جواب طلب کرلیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے نئی قیمتوں پر ایل پی جی فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے اوگرا سے نئی قیمتیں مقرر کرنے پر جواب طلب کرلیاہے ۔ ڈسٹر ی بیوشن کمپنیوں اور دکانداروں کی متفرق درخواست میں موقف اختیار کیاگیاتھاکہ نئی قیمتوں پر ایل پی جی فروخت کرسکتے ہیں اور نہ ہی درآمد ہوسکتی ہے ، مارکیٹنگ کمپنیاں نئی قیمت پر مارکیٹ میں گیس فراہم نہیں کررہیں ۔عدالت نے اوگرا کو نئی قیمت پر عمل درآمد کے لیے لوگوں کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے اوگرا سے قیمتوں کے تعین پر جواب طلب کرلیاہے ۔واضح رہے کہ اوگرا نے آٹھ دسمبر کو ملک بھر میں ایل پی جی گیس کی قیمت 125 روپے فی کلو مقرر کی تھی لیکن لاہور میں بدستور ایل پی جی 155روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ 

مزید :

بزنس -