شام میں تین دھماکے ، کم ازکم پانچ افراد جاں بحق، متعددزخمی
دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے دارالحکومت میں وزارت داخلہ کے قریب تین دھماکوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ شام کے حکام کے مطابق تین دھماکوں میں سے ایک کار بم دھماکا تھا۔ لبنانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی۔واضح رہے کہ شام میں پرتشددواقعات میں اب تک چالیس ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔