پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ”قلفی “جم گئی ، برفباری سے نظام زندگی مفلوج

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ”قلفی “جم گئی ، برفباری سے نظام زندگی ...
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ”قلفی “جم گئی ، برفباری سے نظام زندگی مفلوج

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک شدید برفباری اورسردی کی لپیٹ میں ہیں، کئی مقامات پرسیاح برفباری کے دلکش نظارے دیکھنے پہنچ گئے تو کہیں برف نے نظام زندگی ہی مفلوج کردیا۔ مسلسل گرنے والی برف کی سفید تہہ نے مختلف ملکوں میں نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ بھارت، جرمنی، یوکرین اورچین سمیت کئی یورپی ممالک میں شدید برف جاری ہے اور کئی سال کے ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ بھارتی ہل سٹیشن مسوری برف سے ڈھک گیا ہے جس سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاح پہنچ گئے۔جرمنی میں ہر طرف برف ہی برف ہے، سڑکیں اور مکانات برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔درجہ حرارت گرنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے تاہم سڑکوں پر جمی برف نے سفر کرنے والے لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں۔یوکرائن میں مسلسل برفباری سے مواصلات اور بجلی کا نظام متاثر ہوا اور بہت سے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی برفباری سے سینکڑوں پروازیں مسنوخ ہو گئیں اور ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے جبکہ کئی سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ پاکستان کے شمالی علاقوں میں بھی شدید برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے موسم سرد اور لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامناہے ۔ موسمیات کے ماہرین نے برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید : ماحولیات


loading...