آسٹریلیا میں حکومت کیلئے ”وکی لیکس“میدان میں لانے کا اعلان

آسٹریلیا میں حکومت کیلئے ”وکی لیکس“میدان میں لانے کا اعلان
آسٹریلیا میں حکومت کیلئے ”وکی لیکس“میدان میں لانے کا اعلان

  

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں وکی لیکس سے مشہورہونیوالے اِس کے بانی جولین اسانج نے 2013ءمیں آسٹریلیا میں سینٹ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیاہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جولین اسانچ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ برس وکی لیکس کے نام سے سیاسی جماعت کی تشکیل دیں گے اور آسٹریلیا میں سینٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آسٹر یلیا میں بہت سے نامورلوگ ان کی پارٹی میں شمولیت کے لئے تیار ہیں جس سے وکی لیکس کے مقصد کوآگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اسانج نے کہا کہ امریکی فوجی افسر اور وکی لیکس کو معلومات فراہم کرنے والے بریڈلی میننگ کا کورٹ مارشل ہونے سے تہلکہ خیز معلومات سامنے آئیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -