انتخابات ملک کا مستقبل ہیں ، فوج تعینات ورنہ سب کی چھٹی ہوگی: چیف الیکشن کمشنر

انتخابات ملک کا مستقبل ہیں ، فوج تعینات ورنہ سب کی چھٹی ہوگی: چیف الیکشن ...
انتخابات ملک کا مستقبل ہیں ، فوج تعینات ورنہ سب کی چھٹی ہوگی: چیف الیکشن کمشنر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی،آئندہ انتخابات سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے ، الیکشن شفاف نہ ہوئے تو سب کی چھٹی ہوجائے گی۔ میاں منظور وٹو کی زیرقیادت پیپلز پارٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات صاف شفاف کرانے کے لیے فول پروف انتظامات کرے گا، آئندہ عام انتخابات ملک کا مستقبل ہیں ،اگر صاف شفاف نہ ہوئے تو سب کی چھٹی ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پولنگ سٹیشنوں کی تعداد بڑھائے گا اور نجی عمارتوں میں پولنگ سٹیشن قائم نہیں کیے جائیں گے۔میاں منظور وٹو نے پنجاب میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر شکایات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چارسالوں میں 93ضمنی انتخابات میں 52 پر پیپلزپارٹی اور اتحادی کامیاب ہوئے جبکہ 31پر مسلم لیگ نواز جیتی کسی نے دھاندلی کا الزام نہیں لگایا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب حکومت نے پولنگ سٹاف کا آدھا عملہ وفاقی محکموں سے لینے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے پولنگ سٹیشن مکمل طور پر پنجاب پولیس کے کنٹرول میں رہے ۔پیپلزپارٹی کے وفد نے مطالبہ کیاکہ آئندہ عام انتخابات کے دوران بیلٹ باکس کی حفاظت کے لیے فوج کے اہلکار تعینات کیے جائیں، بیلٹ پیپرز پاکستان میں بنانے کی بجائے باہر سے منگوائے جائیں۔

مزید :

اسلام آباد -