الیکشن کمیشن کو پری پول رگنگ سے آگاہ کیا،لیپ ٹاپ پر شیر قبول نہیں ، ترازومانگاہے: عمران خان

الیکشن کمیشن کو پری پول رگنگ سے آگاہ کیا،لیپ ٹاپ پر شیر قبول نہیں ، ...
الیکشن کمیشن کو پری پول رگنگ سے آگاہ کیا،لیپ ٹاپ پر شیر قبول نہیں ، ترازومانگاہے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پری پول رگنگ سے آگاہ کردیا ،چیف الیکشن کمشنر پر پورا اعتماد اور شفاف الیکشن کی توقع ہے۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے،بڑی جماعتیں ترقیاتی فنڈز کے نام پر اربوں روپے خرچ کررہی ہیں،لیپ ٹاپ پر شیر کی تصویر ہے جو الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی ہے،حکمرانوں کار ہن سہن ’مغل اعظم‘ جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کے ضمیروںکی قیمت لگ رہی ہے وہ بے شک ہمیں چھوڑ کر چلے جائیں،ہم نے انتخابی نشان ترازو مانگا ہے۔ٹیکس ادا نہ کرنے والے عوام کے پیسوں سے سیاست کررہے ہیں ،اراکین پارلیمنٹ اپنے اثاثوںکا اعلان کریں ۔اُن کاکہناتھاکہ حساس علاقوں میں واقع پولنگ سٹیشنوں کے اندر فوج تعینات کرنے کی تجویز مان لی گئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -