ملک کے کئی شہروں میں بارش اور برفباری، سردی بڑھ گئی ، راستے بند

ملک کے کئی شہروں میں بارش اور برفباری، سردی بڑھ گئی ، راستے بند
ملک کے کئی شہروں میں بارش اور برفباری، سردی بڑھ گئی ، راستے بند

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے بیشتر شہروں میں جاری بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ اور کئی علاقوں میں جل تھل ہوگیاہے جبکہ کئی مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے ، بارش اور برفباری کی وجہ سے راستے بند اور سردی میں اضافہ ہوگیاہے تاہم زرعی ماہرین زراعت کے لیے بارش کو خوش آئندقراردے رہے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اورژوب ڈیژون میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،سب سے زیادہ بارش خضدار میں 25 ملی میٹر ریکارڈ جبکہ کالام میں 1.5 انچ برفباری ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت، بالائی پنجاب، خیبر پختوانخواہ اور ملک کے ساحلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی جبکہ کراچی میں 18اور کوئٹہ 15 ملی میٹر بارش ریکارڑ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنئدہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، فیصل آباد، لاہور اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں مزید بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔کراچی ، لاہور ، لیہ ، کلورکوٹ اور دیگر شہروں میں بارش جاری ہے،لیہ میں گز شتہ 12 گھنٹے سے ہلکی بو ندا با ند ی اور جمعرات کی صبح کراچی میں ہونیوالی بارش کی وجہ سے ہر طر ف جل تھل ہو گیا۔مسلسل بو ندا با ند ی کے با عث سر دی کی شد ت میں اضا فہ ہو چکا ہے۔خوشاب اور میانوالی کے سنگم پر واقع سکیسر کی پہاڑیوں پر بدھ کی شام سے جاری بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے،نمل کے کچے راستوں اور برساتی نالہ ’ترپی ‘ میں پانی کی وجہ سے لوگوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کاسامناہے۔ سرگودھا اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور بلوچستان کے شمال مغربی حصوں میں جمعرات کی رات کو مزیدبارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ اور بلوچستان میں 17 اور18 دسمبر کوبھی تیز بارش کا امکان ہے۔وادی کوئٹہ کے گردونواح پہاڑیوں پر برفباری، رات برفباری کے بعد وادی کوئٹہ میں شدید سردی ہو گئی ۔چمن کے علاقے زیارت میں رات سے برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے قومی شاہراہ بند ہو گئی ۔زیارت کا زمینی رابطہ بحال کرنے کے لیے ہیوی مشینری سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔مری ، گلیات اور قلات کے پہاٹی علاقوں میں برفباری جاری ہے ۔ زر عی ما ہر ین کے مطا بق حا لیہ با رش کے با عث علا قہ میں کا شتہ گند م اور خصو صا ً چنے کی فصل پر نہا یت مثبت اثرا ت مر تب ہو نگے۔

مزید : ماحولیات


loading...