پاکستان نے شام سے سفارتی عملہ واپس بلالیا

پاکستان نے شام سے سفارتی عملہ واپس بلالیا
پاکستان نے شام سے سفارتی عملہ واپس بلالیا

  


اسلام آباد ( ما نیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے شام میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلالیاہے اور کہاہے کہ دہشت گردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے ، پارلیمنٹ پرحملے میں لشکر طیبہ کے ملوث ہونے کے بھارت ثبوت فراہم کرے ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق شام میں امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفیر اور عملے کو واپس بلالیا ہے تاہم سفارتخانہ بند نہیں کیاجائے گا۔اُنہوں نے کہاکہ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ، دہشت گردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے ، بھارت کے پاس پارلیمنٹ پر حملے میں لشکر طیبہ کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تو فراہم کرے ،کارروائی کریں گے۔ترجمان کاکہناتھاکہ افغان طالبان کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوگیاہے تاہم ابتدائی مرحلے میں اُن کی تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ این آر او کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر سوئس حکام کولکھاگیا خط موصول ہو چکا ہے لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ۔

مزید : اسلام آباد


loading...