دن دیہاڑے شیخوپورہ اور چنیوٹ میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی دوڈکیتیاں

دن دیہاڑے شیخوپورہ اور چنیوٹ میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی دوڈکیتیاں
دن دیہاڑے شیخوپورہ اور چنیوٹ میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی دوڈکیتیاں

  


شیخوپورہ ، چنیوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)شیخوپورہ اور چنیوٹ میں بنک اور قومی بچت مرکز میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوایک کروڑ سے زائد روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں ۔چنیوٹ کے تھانہ سٹی کے علاقے میں واقع مرکز قومی بچت میں ڈاکوچالیس لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرارہوگئے ہیں ۔نجی چینل کے مطابق پانچ مسلح ڈاکو قومی بچت مرکز میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بناکر چالیس لاکھ سے زائد روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔اُدھر شیخوپورہ کے چھتری چوک کے قریب مسلح ملزمان نے نجی فیکٹری کاکیش لے جانیوالے وین اسلحہ کے زور پر روک لی اور 70لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

مزید : جرم و انصاف


loading...