بلوچستان حکومت اور ڈاکٹر ’ٹھنڈے‘پڑ گئے ،ہڑتال ختم

بلوچستان حکومت اور ڈاکٹر ’ٹھنڈے‘پڑ گئے ،ہڑتال ختم
بلوچستان حکومت اور ڈاکٹر ’ٹھنڈے‘پڑ گئے ،ہڑتال ختم

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف تمام اقدامات اور احکامات کو معطل کر دیا جس پر ڈاکٹروں نے 58دنوں سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکریٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ، کمشنر کوئٹہ اور پی ایم اے بلوچستان کے صدر ڈاکٹر سلطان ترین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات ختم ، معطل کئے جانے والے ڈاکٹر اور سیل کئے گئے کلینکس بحال کر دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر سلطان ترین نے کہا کہ کل سے ڈاکٹرز تمام شعبوں میں پہلے کی طرح خدمات انجام دیں گے۔

مزید : کوئٹہ


loading...