پرویز مشرف پکڑ کردو،انٹر پول کو ایف آئی اے کا مراسلہ

پرویز مشرف پکڑ کردو،انٹر پول کو ایف آئی اے کا مراسلہ
پرویز مشرف پکڑ کردو،انٹر پول کو ایف آئی اے کا مراسلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بے نظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو پاکستان کے حوالے کئے جانے کے لئے ایف آئی اے نے انٹرپول کو دوبارہ خط لکھ دیا۔انٹر پول کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف ایک مفرور اور اشتہاری ملزم ہے۔ خط میں امریکی صحافی مارک سیگل کے بیانات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انٹرپول کو دو خطوط لکھے گئے تھے لیکن عالمی پولیس نے پرویز مشرف کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا اور جواز پیش کیا تھا کہ پرویز مشرف ایک سیاسی کردار ہیں اس لئے ان کی گرفتاری نہیں ہو سکتی۔ ایف آئی اے کی جانب سے انٹرپول کے اعتراضات کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا ہے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مشرف کی گرفتاری سے انکار بلاجواز ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -