کراچی میں ووٹروں کی تصدیق اور حلقہ بندی فوج کی مدد سے ہوگی

کراچی میں ووٹروں کی تصدیق اور حلقہ بندی فوج کی مدد سے ہوگی
کراچی میں ووٹروں کی تصدیق اور حلقہ بندی فوج کی مدد سے ہوگی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ سولہ مارچ کو اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی۔ انتخابات کے دوران کراچی، فاٹا اور بلوچستان میں فوج کی ضرورت پڑے گی ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل 17 دسمبر سے شروع ہوگا ۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں فوج کی مدد سے ووٹروں کی تصدیق اور عدالتی احکامات کی روشنی میں نئی حلقہ بندیاں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سولہ مارچ سے پہلے الیکشن کرانا حکومت کی صوابدید ہے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان کی پوری توجہ انتخابات پر ہے پرامن الیکشن کے لئے پوری ریاستی مشینری استعمال کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ ضمنی انتخابات میں فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ ووٹرز نے ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے ووٹ کی تصدیق کی ہے۔

مزید :

قومی -