سندھ سے ہر معاملے میں نا انصافی ہوئی:نواز شریف
خیر پور ناتھن شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ پانچ سالوں میں سندھ اور پاکستان کے عوام کی حالت نہیں بدلی۔ پیپلز پارٹی نے اپنے ووٹروں کی قدر نہیں کی۔ جلسے سے ٹیلیفونک خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ وہ سندھ کے عوام کو بھولے نہیں ہیں۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے سندھ نہیں آ سکے۔ خدمت کا موقع ملا تو خیر پور ناتھن شاہ میں یونیورسٹی بنائیں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہر معاملے میں سندھ سے نا انصافی ہوئی ہے۔ بلدیاتی نظام کے ذریعے سندھ کو تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ سندھ کے حقوق پر ظلم اور زیادتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا دور اقتدار سب کے سامنے ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری کی صورتحال ایسی نہیں تھی جو موجودہ دور میں ہے۔ جلسے سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماو¿ں لیاقت جتوئی، سلیم ضیاءاور سردار منظور پنہور نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل کے سندھ میں بلدیاتی نظام کے خلاف جمعے کو حیدر آباد میں ہونے والے جلسہ عام کی حمایت کرتے ہیں اور اس میں بھر پور شرکت کرینگے۔