دفاعی بجٹ کم نہیں کر سکتے:کائرہ

دفاعی بجٹ کم نہیں کر سکتے:کائرہ
دفاعی بجٹ کم نہیں کر سکتے:کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی جسے اپنانے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔ سپر پاور ڈون حملوں پر پاکستان کا موقف ماننے کو تیار نہیں۔ اب حالت جنگ میں ہیں دفاعی بجٹ کم نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کے سیمینار سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ ڈرون حملوں پر پاکستان اپنا موقف بار بار پیش کرچکا ہے لیکن سپرپاور اسے ماننے کو تیار نہیں۔ دہشت گردی اب خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور دنیا پاکستان کے مسائل سے کنارہ کشی اختیار نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا حالت جنگ میں بھی ترقیاتی بجٹ کیلئے خطیر رقم فراہم کی گئی۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ کرپشن صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین نیب کی نیوز کانفرنس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم نے کمیٹی بنا دی ہے تمام معاملات واضح ہوجائیں گے۔ حکومت چاہتی ہے کہ میڈیا کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا جائے۔

مزید :

قومی -