پنجاب کو قیمتی گیس کی سپلائی بند،فیکٹری مالکان اور کارکنوں نے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

پنجاب کو قیمتی گیس کی سپلائی بند،فیکٹری مالکان اور کارکنوں نے تحریک چلانے کا ...
پنجاب کو قیمتی گیس کی سپلائی بند،فیکٹری مالکان اور کارکنوں نے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

  


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی غیرمعینہ مدت کے لئے بند کر دی گئی جس پر صنعتکاروں اور مزدوروں نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب میں فیکٹریوں کو ہفتے میں ڈھائی دن کے لئے گیس فراہمی کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا اور صوبے کی فیکٹریوں کو غیر معینہ مدت کے لئے گیس کی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔ صنعتکار اور ایکسپورٹرز اس اچانک فیصلے پر سوئی گیس حکام سے مذاکرات کے لئے پہنچے مگرسب بے سود ثابت ہوا۔ صنعتکاروں کے مطابق رواں ماہ کے دو ہفتوں کے دوران صرف تین دن کے لئے گیس مل سکی ہے۔ پنجاب کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے 45لاکھ مزدور بے روزگار ہو چکے اور 50 کروڑ ڈالر کے ایکسپورٹ آرڈرز منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔ صنعتکاروں نے مزدوروں کیساتھ مل کر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیکٹری مالکان کے مطابق سوئی گیس حکام اور حکومت نے اس سال گیس کی بندش کم سے کم کرنے کا وعدہ پورا نہ کیا۔

مزید : بزنس


loading...