لندن میں بینظیر بھٹو کی برسی کی تیاریاں

لندن میں بینظیر بھٹو کی برسی کی تیاریاں
لندن میں بینظیر بھٹو کی برسی کی تیاریاں

  

مانچسٹر (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن کی سالانہ برسی27دسمبر کو عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائیگی۔ اس سلسلہ میں مختلف تقاریب ہوں گی جن کی تیاریاں جا ری ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماءتنویر احمد مارتھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بےنظیر بھٹو نے عوامی مفادات کے تحفظ اور ان کے حقو ق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی، ذو الفقار علی بھٹو اور محترمہ بےنظیربھٹونے ملک وقوم کے لیے جان قربان کر دی مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، جمہوریت کی بقاءکیلئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ کی برسی کو انتہائی عقیدت سے منائیں گے۔ اس موقع پر ان کی سیاسی ‘ اورجمہوریت کیلئے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر چوہدری ساجد نقوی ‘ جعفر اقبال چوہدری ‘ چوہدری نواز ‘ عمر حیات ‘ اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -