برطانیہ میں مسیحیت کو زوال، مسلمان بڑھنے لگے

برطانیہ میں مسیحیت کو زوال، مسلمان بڑھنے لگے
برطانیہ میں مسیحیت کو زوال، مسلمان بڑھنے لگے

  

لندن (بیورو رپورٹ) برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کی ایک چوتھائی آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے اور ہر 5 میں سے ایک شخص کا تعلق پاکستان سے ہے۔ برطانیہ کے آفس فار نیشنل سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق ڈسٹرکٹ بریڈ فورڈ میں ایک لاکھ 7 ہزار افراد پاکستانی یا پاکستانی نژاد برطانوی ہیں۔ یہ تعداد شہر کی مجموعی آبادی کا 20 فی صد ہے۔ ان میں سے 8 فیصد افراد پاکستان میں پیدا ہوئے، پچھلے 10 برسوں کے دوران بریڈ فورڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی تعداد میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بریڈ فورڈ کی مجموعی آبادی میں مسیحیوں کی تعداد 46 فیصد ہے اور ہر 5 میں سے ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ مذہبی رجحانات نہیں رکھتا 6 فیصد افراد نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ ان کا مذہب کیا ہے، حیران کن طورپر ایک ہزار افراد ایسے بھی تھے جن کا کہنا ہے کہ وہ اسٹار وار کی فلموں میں دکھائے گئے خیالی مذہب کے پیروکار ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -