غیر قانونی تارکین وطن آکسفورڈ کے ہوٹل سے پکڑے گئے

غیر قانونی تارکین وطن آکسفورڈ کے ہوٹل سے پکڑے گئے
غیر قانونی تارکین وطن آکسفورڈ کے ہوٹل سے پکڑے گئے

  

 لندن (بیورو رپورٹ) آکسفورڈ کے ایشیائی ریستوران پر یوکے بارڈر ایجنسی کے چھاپے کے دوران تین غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آکسفورڈ کے معروف ایشیائی ریستوران چٹنی پر چھاپہ مارا گیا کہ وہاں پر غیر قانونی افراد کام کر رہے ہیں۔ چھاپے کے دوران ایک تیس سالہ بنگلہ دیشی اور دو 20 اور 23 سال کے پاکستانیوں کو بغیر ویزہ کے غیر قانونی طور پر کام کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا جن کو فوری طور پر حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے جنہیں بعدازاں ان کے ممالک میں بھیج دیا جائے گا ۔یوکے بی اے کے ترجمان ایڈم ایڈورڈ کے مطابق ان کی ٹیم برطانیہ میں غیر قانونی تارکین کے خلاف میدان میں ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے کاروباری مالکان جو ان غیر قانونی افراد کو روزگار فراہم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کے خلاف بھی سخت اقدامات کر رہی ہے جن میں سے ایک دس ہزار پونڈ کا جرمانہ ہے۔ یاد رہے کہ چٹنی ریستوران میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن خاس طور پر کھانا کھانے کے لئے گزشتہ سال یہاں آئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -