ججز نظربندی کیس: متاثرہ ججوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے پولیس کا سپریم کورٹ کو خط

ججز نظربندی کیس: متاثرہ ججوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے پولیس کا سپریم کورٹ ...
ججز نظربندی کیس: متاثرہ ججوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے پولیس کا سپریم کورٹ کو خط

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی پولیس نے ججز نظربندی کیس میں متاثرہ ججوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیاہے ۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو پولیس کی طرف سے لکھے گئے خط میں موقف اپنایاگیاکہ مقدمے کے لیے متاثرہ ججوں کے بیانات انتہائی ضروری ہیں لہٰذا پرویز مشرف کے اقدامات سے متاثر ہونیوالے ججوں کے بیانات قلمبند کرنے کی اجازت دی جائے جبکہ سابق چیف جسٹس کا بیان مقدمے میں بنیادی حیثیت رکھتاہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ججوں کے بیانات کی روشنی میں ’ملزم ‘کے خلاف نیاچالان مربت کیاجائے گا۔ ذرائع کاکہناتھاکہ پولیس پہلے بھی رجسٹرا رکو کئی خطوط لکھ چکی ہے لیکن پولیس کو جواب موصول نہیں ہوا۔

مزید :

قومی -