مذہبی جماعتیں اورآئی ایس پی آر ڈرون حملوں پر احتجاج کراتی ہیں: سابق امریکی سفیر

مذہبی جماعتیں اورآئی ایس پی آر ڈرون حملوں پر احتجاج کراتی ہیں: سابق امریکی ...

مغربی تھنک ٹینک ہلاکتیں بھی بڑھاچڑھا کر پیش کرتے ہیں: کیمرون منٹر

 مذہبی جماعتیں اورآئی ایس پی آر ڈرون حملوں پر احتجاج کراتی ہیں: سابق امریکی سفیر

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹرنے ڈرون حملوں کو امریکی پالیسی کا حصہ قراردیتے ہوئے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان میں ڈرون حملوں کے معاملے کومذہبی جماعتیں اور آئی ایس پی آر ہوا دیتے ہیں۔ایک انٹرویومیں کیمرون منٹر نے کہاکہ ڈرون حملوں پراحتجاج مذہبی جماعتوں اورپاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ایما پرکیاجاتاہے، دائیں بازوکی جماعتیں سیاسی مفادات کے حصول کے لیے ڈرون حملوں کیخلاف آواز اٹھاتی ہیں، پاکستان میں ڈرون سے متعلق امریکی پالیسی تبدیل کرانیکی کوششیں کی تھیں۔اُنہوں نے دعویٰ کیاکہ ڈرون سے ہونیوالی ہلاکتوں کے اعدادوشمار مغربی تھنک ٹینک بھی بڑھاچڑھا کرپیش کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -