آئی ایم ایف نے زرمبادلہ میں اضافہ کے علاوہ پاکستان میں تمام اہداف حاصل کرلیے، مزید”مال“ملنے کا امکان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے علاوہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف )کے تمام معاشی اہداف حاصل کر لیے اور اب 55کروڑ ڈالر کی دوسری قسط بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کے ترجمان گیری رائس کے مطابق پاکستان نے پہلی سہ ماہی میں معاہدے کی تمام شرائط کو پورا کیا ہے تاہم زرمبادلہ کے ذخائر کا ہدف پورا نہیں ہوسکا۔اُنہوں نے بتایاکہ 19دسمبر کو بورڈ میٹنگ میں سٹاف اور پاکستانی حکومت کے معاہدے کی توثیق کی صورت میں 55کروڑ ڈالر کی دوسری قسط جاری کر دی جائے گی، پاکستان کے ساتھ پروگرام اطمینان بخش طریقے سے چل رہا ہے۔آئی ایم ایف نے خبردار کیاہے کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی آ رہی ہے، ستمبر 2013ءتک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق تھے۔