شمالی کوریا کے رہنماءکم جونگ اِن کے عزیز ’جانگ سونگ تھائیک‘ کو پھانسی دیدی گئی

شمالی کوریا کے رہنماءکم جونگ اِن کے عزیز ’جانگ سونگ تھائیک‘ کو پھانسی دیدی ...
 شمالی کوریا کے رہنماءکم جونگ اِن کے عزیز ’جانگ سونگ تھائیک‘ کو پھانسی دیدی گئی

  

سیول(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما” کم جونگ ان“کے چچا کو حکومت کا تختہ الٹنے کے جرم میں پھانسی دیدی گئی۔ شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ تصاویر کے بعد’کم جونگ ان ‘ کے چچا جانگ سونگ تھائیک کی پھانسی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ سرکاری اعلان میں جونگ کو پارٹی کے خلاف سازشیں کرنے اور ریاست کا تختہ الٹنے کے ارادے کا ملزم قرار دے کر قوم کا سب سے بڑا غدار قرار دیا گیا ہے۔کم جونگ ان کا جانگ سونگ تھائیک سے رشتہ ماموں کا بھی ہوسکتاہے کیونکہ انگریزی میں دونوں رشتوں کے لیے ’انکل‘ کی اکثراستعمال ہوتاہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -