ملاعبدالقادر کی پھانسی کیخلاف پاکستان میں جماعت اسلامی کا احتجاج

ملاعبدالقادر کی پھانسی کیخلاف پاکستان میں جماعت اسلامی کا احتجاج
ملاعبدالقادر کی پھانسی کیخلاف پاکستان میں جماعت اسلامی کا احتجاج

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی دینے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیااور بیشتر مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی ۔ لاہور میں احتجاجی ریلی کی قیادت کی جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے عبدالقادر ملا کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی جبکہ پشاور میں بھی ریلی نکالی گئی اور کارکنان نے نعرے بازی کی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا کہ عبدالقادر ملا نے خندہ پیشانی سے شہادت قبول کی ہے، اس معاملے پر حکومت پاکستان کا رویہ افسوسناک ہے، احتجاج کرناچاہیے تھا۔ ان کا کہناتھاکہ حکومت چاہتی تو بھٹو اور مجیب کے معاہدے کا حوالہ دے کر سزا ختم کرائی جاسکتی تھی۔ادھراسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے عبدالقادر ملاکی پھانسی کے خلاف ملک بھرمیں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے، لاہور کے ناظم کا کہناہے کہ عبدالقادر ملا کو حب الوطنی کی سزادی گئی۔

مزید :

لاہور -