نوجوان نسل کی تعلیم سے محرومی کی اصل وجہ دہشتگردی نہیں،پاکستان میں سات ہزار گھوسٹ سکولوں کا انکشاف

نوجوان نسل کی تعلیم سے محرومی کی اصل وجہ دہشتگردی نہیں،پاکستان میں سات ہزار ...
 نوجوان نسل کی تعلیم سے محرومی کی اصل وجہ دہشتگردی نہیں،پاکستان میں سات ہزار گھوسٹ سکولوں کا انکشاف

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سات ہزار سے زائد گھوسٹ سکول موجود ہیں اور نوجوان نسل کو تعلیم سے محروم رکھنے کی اصل وجہ دہشتگردی نہیں بلکہ گھوسٹ سکول ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کے اکثرعلاقوں میں اساتذہ بچوں کو پڑھانے کے لیے سکول ہی نہیں آتے ، گھوسٹ سکولوں کی وجہ سے نئی نسل کے تعلیم سے محروم رہنے کا خدشہ ہے ۔ملک میں بچے بڑھتے ہوئے تعلیمی بحران کی زد میں ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پانچ ملین بچے پرائمری سکول تک ہی نہیں جاتے ۔افغان بارڈ ر کے نزدیکی علاقوں میں شدت پسند عناصر کی طرف سے سکول تباہ کردیے جاتے ہیں لیکن پورے ملک میں پھیلے بندسکول ، تباہ شدہ یا اساتذہ کے بغیرعمارتیں پاکستان کی نئی نسل کے لیے اصل خطرہ ہیں ۔ایک این جی او سے متعلقہ رحمت اللہ بلال نے بتایاکہ تعلیم کے حساب سے کل 144ضلعوں میں ٹھٹھہ کا 140واں نمبر ہے ، میڈیازیادہ تربم دھماکوں سے تباہ حال سکول دکھاتاہے کیونکہ شاید وہ دکھائی دیتے ہیں ۔خیال کیاجاتاہے کہ حکومت کی رسمی تعلیم سے متعلق ترجیح ہی نہیں کیونکہ تعلیم کے حصول سے وڈیروں کی بادشاہی خطرے میں پڑجائے گی ۔

مزید :

تعلیم و صحت -اہم خبریں -