غداری کیس: خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کو طلب کرلیا، سابق فوجی صدر کا عالمی مبصرین کا مطالبہ

غداری کیس: خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کو طلب کرلیا، سابق فوجی صدر کا عالمی ...
غداری کیس: خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کو طلب کرلیا، سابق فوجی صدر کا عالمی مبصرین کا مطالبہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) غداری کے مقدمہ کی سماعت کیلئے تشکیل دی گئی خصوصی عدالت نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو 24دسمبرکوطلب کرلیاہے جبکہ ’ملزم‘ نے شفاف ٹرائل کے لیے عالمی مبصرین کا مطالبہ کردیا۔خصوصی عدالت کے رجسٹرار نے بتایاکہ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا پہلا باضابطہ اجلاس ہواجس میں سیکریٹری داخلہ کی شکایت کا جائزہ لیاگیا اور عدالت نے شکایت درج کرنے کی منظوری دیدی ۔ خصوصی عدالت نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کوبھی 24دسمبرکوطلب کرلیاہے ۔وزارت قانون کے حکام نے خصوصی عدالت کے حکام سے ملاقات بھی کی ہے اور بتایاگیاہے کہ سیکیورٹی خدشات اور جگہ کی قلت کی وجہ سے خصوصی عدالت پبلک لائبریری میں کیس کی سماعت کرے گی تاہم عدالتی امور وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں ہی نمٹائے جائیں گے ۔دوسری طرف غداری مقدمے کے ملزم پرویز مشرف نے ٹرائل کو شفاف بنانے کے لیے عالمی مبصرین کا مطالبہ کردیا۔ پرویز مشرف نے موقف اپنایاکہ آرٹیکل چھ کی یہ پہلی مثال ہے ، شفاف ٹرائل کی توقع نہیں لہٰذا عالمی مبصرین کا ہوناضروری ہے اور اِس سلسلے میں اُنہوںنے شریف الدین پیرزادہ سمیت دیگر سینئر وکلاءسمیت برطانیہ اور امریکہ میں بھی لائرز کمیونٹی سے رابطے شروع کردیئے ہیں ۔ پرویز مشر ف کاکہناتھاکہ عالمی دنیا بھی دیکھ سکے کہ آرٹیکل چھ کا ٹرائل کیسے ہوتاہے ۔

مزید :

اسلام آباد -Headlines -