سابق چیف جسٹس کیلئے سیکیورٹی خدشات، سپریم کورٹ کے خط پر وزارت داخلہ متحرک، کابینہ ڈویژن سے بلٹ پروف گاڑی مانگ لی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی طرف سے سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے مطالبے پر وزارت داخلہ نے کابینہ ڈویژن سے ترجیحی بنیادوں پر بلٹ پروف گاڑی اور سیکیورٹی کیلئے مانگ لی ۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے وزارت داخلہ کو خط لکھاہے جس میں موقف اپنایاگیاہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں ، اُنہیں فول پروف سیکیورٹی دی جائے ۔ رجسٹرار کے خط میں دیگر ریٹائرڈ ججوں کی سیکیورٹی پر بھی زوردیاگیاہے ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے بتایاگیاکہ خط کا جائزہ لیاجارہاہے ،افتخارچوہدری کیلئے بلٹ پروف گاڑی بھی مانگی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق خط پر فوری حرکت میں آتے ہوئے وزارت داخلہ نے کابینہ ڈویژن سے رجوع کرلیاہے اور موقف اپنایاکہ ترجیحی بنیادوں پر بلٹ پروف گاڑی اور سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔