این آئی سی ایل سکینڈل کیس: یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے جواب پیش کر دیا، ضرورت پڑنے پر سابق وزیراعظم کو خود پیش ہونا پڑے گا:نیب

این آئی سی ایل سکینڈل کیس: یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے جواب پیش کر دیا، ضرورت ...
این آئی سی ایل سکینڈل کیس: یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے جواب پیش کر دیا، ضرورت پڑنے پر سابق وزیراعظم کو خود پیش ہونا پڑے گا:نیب

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی این آئی سی ایل کیس میں نیب کی تحقیقات میں شامل ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق این آئی سی ایل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور یوسف رضا گیلانی کا جواب پیش کیا۔ وکیل نے نیب کے سامنے پیش ہو کر یوسف رضا گیلانی کے پیش نہ ہونے کی قانونی وجوہات بیان کیں۔ نیب ذرائع کے مطابق ضرورت پڑنے پر یوسف رضا گیلانی کو خود پیش ہونا پڑے گا۔ نیب کسی فرد کو سیاسی وابستگی کا نشانہ نہیں بنا رہا بلکہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر نیک نیتی سے کام کر رہا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -