ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کی سمری طلب کر لی

ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کی سمری طلب کر لی
ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کی سمری طلب کر لی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا طارق ملک کی کی تقرری کی سمری طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین نادرا برطرفی کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے حکومتی وکیل سے استفسار کیا کہ قائم مقام چیئرمین نادرا کی تقرری کی سمری کہاں ہے اور عدالت میںپیش کیوں نہیں کی گئی۔ حکومتی وکیل اکرم شیخ نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نادرا کی تقرری قانون کے برعکس کی گئی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نادرا 21 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں جو کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تنخواہ سے بھی زیادہ ہے۔ ان کے پاس 2 عام پاسپورٹ، ایک کینیڈین اور ایک آفیشل پاسپورٹ ہے جبکہ انہوں نے بغیر اجازت بیرون ممالک 177 دورے کئے۔ عدالت نے چیئرمین نادرا کی تقرری آج ہی عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -