مولانا شمس الرحمان قتل کیس: پولیس نے قتل کے مقام سے 3 کلومیٹر تک کال ڈیٹا حاصل کر لیا

مولانا شمس الرحمان قتل کیس: پولیس نے قتل کے مقام سے 3 کلومیٹر تک کال ڈیٹا حاصل ...
مولانا شمس الرحمان قتل کیس: پولیس نے قتل کے مقام سے 3 کلومیٹر تک کال ڈیٹا حاصل کر لیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے مولانا شمس الرحمان قتل کیس میں فائرنگ کے مقام کا کال ڈیٹا حاصل کر لیا ہے اور ڈرائیور کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مولانا شمس الرحمان کے قتل کے مقام سے 3 کلومیٹر تک کال ڈیٹا حاصل کیا ہے جبکہ شمس الرحمان کے قتل کے دن گرفتار ہونے والے ڈرائیور کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ مولانا شمس الرحمان کو راوی روڈ پر بتی چوک کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید :

لاہور -