آئندہ 4 سال میں مجموعی پیداوار میں اضافے کی شرح 7 فیصد تک لے جائیں گے:نواز شریف

آئندہ 4 سال میں مجموعی پیداوار میں اضافے کی شرح 7 فیصد تک لے جائیں گے:نواز شریف
آئندہ 4 سال میں مجموعی پیداوار میں اضافے کی شرح 7 فیصد تک لے جائیں گے:نواز شریف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے، آئندہ 4 سال میں مجموعی پیداوار میں اضافے کی شرح 7 فیصد تک لے جائیں گے۔ ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا گزشتہ برسوں میں ملک کی معیشت کی طرف دھیان نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے معیشت کی حالت ابتر ہوئی۔ یورپ کے 27ملکوں کو بغیرڈیوٹی برآمد کی اجازت سے ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر صنعتوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا حکومت کے امداد کے بجائے تجارت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے طویل مدتی منصوبوں پر بھی کام کررہے ہیں، کاروباری قرضہ سکیم سے 30 لاکھ نوجوانوں کو فائدہ ہوگا۔

مزید :

ملتان -اہم خبریں -