پنجاب حکومت نے الیکشن سے قبل دھاندلی کی انتہا کر دی :منظور وٹو

پنجاب حکومت نے الیکشن سے قبل دھاندلی کی انتہا کر دی :منظور وٹو
پنجاب حکومت نے الیکشن سے قبل دھاندلی کی انتہا کر دی :منظور وٹو

  

ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیاں سیاسی ڈیروں پر تشکیل دی گئیں ،پنجاب حکومت نے الیکشن سے قبل دھاندلی کی انتہا کر دی ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جماعتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے،حکومت کا یہ رویہ الیکشن کمیشن کیلئے درد سر بنے گا۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کسی سیاسی قیدی اور گرفتاری کی مثال نہیں ملتی۔

مزید :

ساہیوال -