عبدالقادر ملا کو پاکستان سے وفاداری پر پھانسی دی گئی: چوہدری نثار

عبدالقادر ملا کو پاکستان سے وفاداری پر پھانسی دی گئی: چوہدری نثار
عبدالقادر ملا کو پاکستان سے وفاداری پر پھانسی دی گئی: چوہدری نثار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بنگلہ دیش میں عبدلقادر ملا کی پھانسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالقادر ملا کو پاکستان سے وفاداری کرنے پر دی گئی، ہر پاکستانی کو دکھ اور افسوس ہوا۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ر ہنماءعبدالقادر ملا کو پھانسی دے کر ماضی کے پرانے زخموں کو پھر سے ہرا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، دانشمندی کا تقاضہ یہ تھا کہ ماضی کو فراموش کر کے نئے دور کا آغاز کیا جاتا۔ وزیر داخلہ نے پھانسی کو افسوسناک اور المناک اقدام قرار دیا اور کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت کو وسیع القلبی کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -