عبدالقادر ملا کیلئے پنجاب اسمبلی میں فاتحہ خوانی

عبدالقادر ملا کیلئے پنجاب اسمبلی میں فاتحہ خوانی
 عبدالقادر ملا کیلئے پنجاب اسمبلی میں فاتحہ خوانی

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب اسمبلی نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ جمعہ کو اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشن میں جماعت اسلامی کے قائدین کو پاکستان سے وفا کی سزا دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی بنگلہ دیش کی گنگرو کورس کے فیصلوں کے خلاف قرار داد پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔ ایوان میں فاتحہ خوانی بھی ڈاکٹر وسیم اختر نے ہی کروائی۔

مزید :

لاہور -