دوسرےٹی20میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 24رنز سے شکست دے دی

دوسرےٹی20میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 24رنز سے شکست دے دی
دوسرےٹی20میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 24رنز سے شکست دے دی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دوسرے ٹی 20میچ میں سری لنکانے پاکستان کو 24رنز سے شکست دے دی، سری لنکاکے 211رنزکے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 187پر آوٹ ہوگئی ۔ پاکستان کی جانب سے شرجیل خان ،شاہد آفریدی اور سہیل تنویر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 19.2اوورز میں 187پر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کے تین کھلاڑی بشمول عمر اکمل ، بلاول بھٹی اور عمر امین بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔

پاکستان کاآغاز اچھا نہ تھا اور 18کے مجموعی سکور پر احمد شہزاد 8رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ، پاکستان کو دوسرا نقصان 27کے سکور پر اٹھانا پڑا جب محمد حفیظ7رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد شرجیل خان اور صہیب مقصود نے ٹیم کو کچھ سنبھالا دیا اور سکور 62پر لے گئے لیکن نویں اوور میں صہیب مقصود اونچی شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آوٹ ہو گئے۔اس موقع پر شرجیل خان نے شاندار کھیلتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ سری لنکن باولر پراسانا کی گیند کو لیگ کی جانب کھیلتے ہوئے کلین بولڈ ہو گئے،انہوں نے 25گیندوں میں50رنز بنائے۔اسی اوور میں عمر اکمل بھی بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوگئے۔گیارہویں اوور میں جب پاکستان کا سکور 85تھا تب عمر امین بغیر کوئی رن بنائے کیچ آوٹ ہو گئے،اگلی ہی گیند پربلاول بھٹی بھی بغیر کوئی رن بنائے سٹمپ آوٹ ہوگئے اور پاکستان کی شکست یقینی نظر آنے لگی لیکن اس موقع پر شاہد آفریدی نے ٹیم کو کچھ سنبھالا دیااور سکور 121پر پہنچادیالیکن 14ویں اوور میں شاہد آفریدی بھی اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے آوٹ ہو گئے۔ انہوں نے 13گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 28رنز بنائے۔سہیل تنویر اور سعید اجمل سکور کو184تک لے گئے لیکن اس موقع پر سہیل تنویر شاندار اننگز کھیل کر کیچ آوٹ ہوگئے،انہوں نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 26گیندوںمیں41رنز بنائے۔اگلے اوور میں سعید اجمل ایل بی ڈبلیو ہوگئے اور پوری ٹیم 19.2اوورز میں 187 پر آوٹ ہوگئی۔

قبل ازیںسری لنکن بلے بازوں نے پاکستانی باولرز کی جی بھر کے پٹائی اور وکٹ کے دونوںجانب شاندار سٹروکس کھیلے اور صرف 3وکٹوں کے نقصان پر رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

 دلشان نے33گیندوں میں48رنز بنائے اور وہ سعید اجمل کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔پراسانا نے8گیندوں میں21رنز بنائے اور انہیں بھی سعید اجمل نے آوٹ کیا۔ پریرا نے 59گیندوں میں 84رنزبنائے ہیںجبکہ سنگاکارا نے 20گیندوں میں43رنز بنائے۔ سری لنکن بلے بازوں نے 19چوکے اور 8چھکے مارے جبکہ پاکستانی نے باولرز نے 15 اضافی رنز دیئے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

مزید :

کھیل -