جینا حرام کررکھاہے ، برطانوی حکومت میری جان لے سکتی ہے:الطاف حسین

جینا حرام کررکھاہے ، برطانوی حکومت میری جان لے سکتی ہے:الطاف حسین
جینا حرام کررکھاہے ، برطانوی حکومت میری جان لے سکتی ہے:الطاف حسین

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی مومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت میری جان لے سکتی ہے اور میرا پاسپورٹ بھی منسوخ کر سکتی ہے۔لاہور میں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے پیسے دے کر خریدنے کی کوشش کی گئی، جرنیلوں کے بھجوائے گئے نوٹوں سے بھرے بریف کیس واپس بھجوا دئیے، اسٹیبلشمنٹ ،آئی ایس آئی کے سامنے نہیں جھکا تو برطانیہ کے سامنے کیسے جھکوں گا۔میرا قصور یہی ہے کہ میں سچا ہوں اور میں نے پیسے نہیں لئے،الطاف حسین پیسے لے کر وطن سے محبت کرنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے جینا حرام کررکھاہے ، صرف اللہ سے ڈرتا ہوں قومی اور عالمی سٹیبلشمنٹ میری جان لے سکتیں ہیں لیکن میرا ایمان نہیں خرید سکتے۔پاکستان کے لئے جان دے سکتا ہوں لیکن بیچ میں پیسوں کی دیوار کھڑی نہ کریں۔ ،پنجابی،مہاجر،بلوچ ازم نہیں کریں گے،صرف پاکستانی ازم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مرد کے بچے ہو تو ڈرون گراﺅ ،قوم کو الو نہ بناﺅ،میرے علاوہ کسی سیاست دان نے پیسے نہیں ٹھکرائے۔لاہور کے شہریوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ میں سٹیملشمنٹ کی پیدوار نہیں ہوں،فوج اور آئی ایس آئی میری ہے ،ملک کے لئے جان بھی دے سکتا ہوں۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -