”ہم سب تیز ہیں“کی افتتاحی تقریب،شوبز شخصیات کی شرکت

”ہم سب تیز ہیں“کی افتتاحی تقریب،شوبز شخصیات کی شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)حسن مراد کی ڈائریکشن میں 22دسمبر سے شروع ہونے والے سٹیج ڈرامہ ”ہم سب تیز ہیں“کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز تماثیل تھیٹر میں منعقد ہوئی اس شاندار اور پُروقار تقریب میں شوبز سے وابستہ جن معروف شخصیات نے شرکت کی ان میں پروڈیوسر چنگیز اعوان،بلال چوہدری،آشا چوہدری،سیمی خان،ردا چوہدری،جاوید روڈو،وسیم پنوں،مراد یوسف،سہیل،ملک ہیر،گلنازا اور دیگر شامل ہیں۔”ہم سب تیز ہیں“ کے پروڈیوسر محمد اسحاق ہیں۔یاد رہے کہ محمد اسحاق عرصہ دراز بعد ڈرامہ پروڈیوس کررہے ہیں۔اس موقع پر”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر حسن مراد نے کہا کہ میں نے ہمیشہ صاف ستھرے اور فیملی ڈرامے پیش کئے ہیں میرے ہر ڈرامہ میںمقصدیت اور پیغام دونوں ہوتے ہیں۔اس ڈرامہ کی کاسٹ تا حال فائنل نہیں ہوئی ہے ۔میں اور میرے پروڈیوسر ایک دو روز میں باہمی مشورہ سے کاسٹ فائنل کرلیں گے ۔حسن مراد نے کہا کہ ”ہم سب تیز ہیں“ ایک شاہکار ڈرامہ ہوگا۔

مزید :

کلچر -