وہ گاؤں جہاں انسانوں سے زیادہ گڈے آباد ہیں

وہ گاؤں جہاں انسانوں سے زیادہ گڈے آباد ہیں
وہ گاؤں جہاں انسانوں سے زیادہ گڈے آباد ہیں

  


ٹوکیو ( نیوز ڈیسک ) جاپانی گاﺅں ناگورو میں جانے والے یہ دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں کہ یہاں انسان تو کہیں کہیں نظر آتے ہیں لیکن گلیوں ، بازاروں ، کھیتوں اور سکولوں میں ہر جگہ انسانی جسامت کے برابر گڑیاں اور گڈے نظر آتے ہیں ۔یہاں آپکو چوراہے میں ننھی گڑیاں کسی بزرگ گڑیا سے کہانی سنتی نظر آئیں گی تو کہیں گڑیاں کھیتوں میں کام کرتی نظر آئیں گی۔اور تو اور، مقامی سکول کے کلاس رومز میں کپڑے اور اون کے بنے استاد اور اسی طرح کے ننھے منے طلباءنظر آئیں گے۔

انوکھی ویب سائٹ جس کا ممبر بننےکے لئے خوبصورت ہونا لازمی ہے

دراصل یہ دلچسپ کام 65 سالہ خاتون سوکومی آیانو نے 13 سال کی محنت سے کیا ہے۔سوکومی کہتی ہیں کہ ان کے گاﺅں کے لوگوں کی اکثریت بڑے شہروں میں چلی گئی ہے اور کچھ بزرگ دنیا سے رخصت ہو گئے۔جب انہیں گاﺅں سونا سونا محسوس ہوا تو انہوں نے ہر جانے والے کی جگہ ایک گڑیا یا گڈا بنایا اور اس کی شکل و صورت اور لباس بھی جانے والوں جیسا بنایا ۔اب اس گاﺅں میں کل 35 انسان جبکہ سینکڑوں گڑیاں بستی ہیں۔

کئی سال سے اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی مجاہد کے ہاں ننھے مہمان کی انوکھے طریقے سے آمد

مذکورہ گاﺅں سیاحوں کے لیے بھی انتہائی دلچسپ جگہ ہے اور ہر گزرنے والا ان گڑیوں سے ضرور مل کر جاتا ہے۔جاپان میں مسلسل کم ہوتی آبادی اور شہروں کی طرف انخلاءکی وجہ سے ہزاروں دیہات انسانوں سے خالی ہو رہے ہیں۔

  • نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...