صنف مخالف میں کیا دیکھتے ہیں ؟مختلف پیشوں سے وابستہ افراد کے بارے میں دلچسپ تحقیق

صنف مخالف میں کیا دیکھتے ہیں ؟مختلف پیشوں سے وابستہ افراد کے بارے میں دلچسپ ...
صنف مخالف میں کیا دیکھتے ہیں ؟مختلف پیشوں سے وابستہ افراد کے بارے میں دلچسپ تحقیق

  


لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) آپ محبت کے بارے میں کتنے سنجیدہ ہیں اس کا پتا اس بات سے بھی چل سکتا ہے کہ آپ کس شعبے میں کام کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا ایپ Clover کے تحت کئے گئے 33,000 لوگوں کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض شعبوں میں کام کرنے والے سچی محبت میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ بعض دیگر شعبوں کے لوگ محض دل لگی اور جسمانی لذت کے شوقین ہوتے ہیں۔

دنیا کا انوکھا ترین ہوٹل جہاں لوگ مرنے کے لیے جاتے ہیں

 سروے کے مطابق جن شعبوں کے لوگ زیادہ تر خلوص پر مبنی اور دیرپا تعلقات میں دلچسپی رکھتے ہیں ان میں فارماسسٹ، ڈیزائنر، نفسیات دان، پروگرامر، اکاﺅنٹنٹ اور نرسیں شامل ہیں۔ جو لوگ صرف صاف ستھری دوستی میں دلچسپی رکھتے ہیں ان میں ڈاکٹر اور وکلاءسرفہرست ہیں۔ فنکار اور انجینئر محض وقتی تعلق پسند کرتے ہیں، جبکہ وہ شعبے جن میں کام کرنے والے محض عارضی جسمانی تعلق کی تلاش میں ہوتے ہیں ان میں صحافی، پولیس، پبلک ریلیشن، سائنسدان، مارکیٹنگ اور موسیقار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یہ محض ایک سروے کے نتائج ہیں اور انہیں عمومی انسانی رویے کی اقسام قرار نہیں دیاجاسکتا۔

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...