مردوں کے وہ جملے جن کا مطلب دراصل کچھ اور ہوتا ہے

مردوں کے وہ جملے جن کا مطلب دراصل کچھ اور ہوتا ہے
مردوں کے وہ جملے جن کا مطلب دراصل کچھ اور ہوتا ہے

  


برمنگھم (نیوز ڈیسک) خواتین اکثر یہ الزام لگاتی ہیں کہ مرد کہتے کچھ اور ہیں اور ان کا مطلب کچھ اور ہوتا ہے۔

خواتین کا شہر جہاں مردوں کی اشد ضرورت ہے،جاننے کے لئے کلک کریں

یہاں کچھ ایسی ہی باتوں کا ذکر کیا جارہا ہے کہ جن کا مطلب کچھ اور ہوتا ہے۔

1۔ ”یہ بات تمہیں سمجھ نہیں آئے گی“

اس کا مطلب عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ یہ ایک غیر منطقی بات ہے اور اس کی کوئی وضاحت نہیں کی جاسکتی۔

2 ۔”یہ سمجھانے میں بڑی دیر لگے گی“

اس کا مطلب ہے کہ مجھے خود بھی اس کی کوئی سمجھ نہیں۔

3 ۔”تھوڑا آرام کرلو، تم بہت محنت کررہی ہو“

یعنی تمہارے چلنے پھرنے اور کام کرنے کی وجہ سے مجھے گیم کھیلنے یا ٹی وی دیکھنے میں پریشانی ہورہی ہے۔

4 ۔”میں نے سن لیا ہے“

اس کا مطلب ہے کہ کچھ بھی میرے پلے نہیں پڑا۔

5 ۔”یہ بہت دلچسپ بات ہے“

اس کا مطلب ہے کہ اب اپنی باتیں ختم بھی کردو۔

6 ۔”تمہیں تو میری کمزور یادداشت کا پتا ہی ہے“

یعنی مجھے اپنی پسند کی تو ہر بات یاد رہتی ہے لیکن گھریلو کام اور بیوی کی باتیں بھول جاتی ہیں۔

7 ۔”میں نے تمہارے لئے یہ پھول خرید لئے“

اس کا اصل ترجمہ یہ ہے کہ پھول بیچنے والی لڑکی بڑی خوب صورت تھی اس لئے میں پھول خریدے بنا رہ نہیں سکا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...