دلیپ کمار کے بارے میں وہ باتیں جوآپ نہیں جانتے

دلیپ کمار کے بارے میں وہ باتیں جوآپ نہیں جانتے
دلیپ کمار کے بارے میں وہ باتیں جوآپ نہیں جانتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی (نیوز ڈیسک) شہنشاہ جذبات کہلانے والے دلیپ کمار حال ہی میں بیماری میں مبتلا ہوئے تو ان کے مداح بے چین ہوگئے۔ دلیپ اب 92 برس کے ہوچکے ہیں، لیکن اب بھی بڑے سے بڑے فلمی ستاروں جیسی ہی شہرت اور مقبولیت رکھتے ہیں۔ ان کی زندگی کے بارے میں کچھ ایسی باتیں آپ کی نظر کرتے ہیں کہ جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

دلیپ کمار کی خواہش بیوی نے ہسپتال میں پوری کردی،جاننے کے لئے کلک کریں
1 ۔دلیپ کمار کی پہلی فلم کا نام ”جوار بھاٹا“ تھا۔
2 ۔دلیپ اپنی شریک حیات سائرہ بانو کو اُن کی سالگرہ کے موقع پر دیکھ کر ان کے حسن کے اسیر ہوئے اور پھر دونوں زندگی بھر کے ساتھی بن گئے۔
3 ۔سائرہ بانو بتاتی ہیں کہ دلیپ بہت خوش مزاج ہیں اور وہ اکثر اداکارہ ہیلن کی نقل کرتے ہوئے ان کے گانے، ”مونیکا، مائی ڈارلنگ“ پر رقص کیا کرتے تھے۔
4 ۔سائرہ اور دلیپ کے پاس دنیا کی ہر نعمت ہے مگر اولاد کی نعمت سے محروم رہے۔
5 ۔دلیپ نے سائرہ سے شادی کے بعد انکشاف کیا کہ ان کا ایک معاشقہ عاصمہ رحمان نامی خاتون سے بھی رہا۔
6 ۔مشہور فلم ”مدر انڈیا“ میں دلیپ نے یہ کہہ کر کام کرنے سے انکار کردیا کہ وہ اداکارہ نرگس کے بیٹے کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتے۔
7 ۔دلیپ کہتے ہیں کہ وہ بچپن میں حد سے زیادہ شرمیلے تھے اور کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ لوگوں کے سامنے پرفارم کریں گے۔
8 ۔ان کی سوانح عمری "Dilip Kumar: The Substance and the Shadow" کے نام سے شائع کی گئی۔
9 ۔دلیپ کی پیدائش پاکستان میں ہوئی اور ان کا اصل نام یوسف خان ہے۔

مزید :

تفریح -