کبڈی ورلڈ کپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے

کبڈی ورلڈ کپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے

 جالندھر( نیٹ نیوز )بھارت میں کھیلے جانے والے کبڈی ورلڈ کپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ اسپین اور ایران کی مردوں کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ۔ دوسرا میچ بھارت اور ڈنمارک کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ تیسرا میچ بھارت اور امریکہ کی مردوں کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ اتوار کو بھی ورلڈ کپ میں مزید چار میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ ڈنمارک اور کینیڈا کی مردوں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ دوسرا میچ انگلینڈ اور میکسیکو کی مردوں کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ۔ تیسرا میچ انگلینڈ اور ارجنٹائن کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ چوتھا میچ پاکستان اور سویڈن کی مردوں کی ٹیموں کے مابین ہوگا پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور امید ہے کہ وہ اسی طرح محنت سے کھیل پیش کرتے رہینگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...