قومی خواتین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ آ ج سے لاہور میں شروع ہوگی

قومی خواتین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ آ ج سے لاہور میں شروع ہوگی

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)دوسری قومی خواتین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ آج پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس لاہور میں شروع ہو گی۔ دو روزہ چیمپئن شپ میں شریک ویٹ لفٹرز کے درمیان 48، 53، 63، 69، 75 اور 75 پلس کلو گرام ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ بولان کلب کوئٹہ، بھلوال کلب، نفیس کلب کراچی، ریلویز اکیڈمی کلب لاہور، سہیل کلب ویہاڑی اور ووہیب کلب لاہور کے علاوہ دیگر ٹیموں نے چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...