پاکستانی آل راؤنڈر سہیل تنویر 30 برس کے ہو گئے

پاکستانی آل راؤنڈر سہیل تنویر 30 برس کے ہو گئے

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر 30 برس کے ہو گئے۔ تنویر 12 دسمبر 1984ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ منفرد باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے حریف ٹیموں کے بلے بازوں کو تنویر کی باؤلنگ سمجھنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اسی لئے وہ متعدد بار کامیاب بھی رہے۔ تنویر ہٹنگ بھی اچھی کر لیتے ہیں اسلئے ان کا شمار آل راؤنڈرز میں کیا جاتا ہے۔ اور اسی وجہ سے وہ تمام ممالک بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش میں ٹی ٹونٹی لیگز کھیل چکے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...