محمد عامر کی انٹرنیشنل میں واپسی پر انہیں خوش آمدید نہیں کہوں گا،عاقب جاوید

محمد عامر کی انٹرنیشنل میں واپسی پر انہیں خوش آمدید نہیں کہوں گا،عاقب جاوید

 دبئی ( نیٹ نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور یو اے ای کی ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نے کہاہے کہ کرپشن کرکٹ کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے، محمد عامر کی انٹرنیشنل میں واپسی پر انہیں خوش آمدید نہیں کہوں گا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنے دور میں کرکٹ میں کرپشن کے حاتمے کے لئے اپنے ہی کھلاڑیوں کے خلاف ثبوت پیش کئے کیونکہ وہ کرپشن کے خلاف ہیں اور یہ کھیل کے لئے اچھا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ رمیز راجہ کی جانب سے دےئے جانے والے بیان کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ کرکٹ میں کرپشن کے خاتمے کے لئے ہمیں سخت سے سخت فیصلے کرنا ہونگے اور ان پر قائم رہنا ہوگا ۔ محمد عامر کی انٹرنیشنل میں واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ وہ محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے پر خوش آمید ہر گز نہیں کہیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...