بھارت کیخلا ف سیمی فائنل جیتیں گے ،محمد عمران

بھارت کیخلا ف سیمی فائنل جیتیں گے ،محمد عمران

 کراچی( آن لائن ) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے خلاف فتح ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے بھارت کے خلاف آج سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کریں گے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے قائد نے کہا کہ گروپ میچوں میں متواتر تین شکستوں کے بعد ہالینڈ کے خلاف فتح ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔ ہالینڈ ورلڈ کلاس ٹیم ہے اسے ہرا کر کم بیک کرنا پلس پوائنٹ ہے۔کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کریں۔ قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شہنا ز شیخ نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ ہاکی ٹیم قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔ پول میچز ہارنے کے باوجود پرامید تھے ٹیم نے عالمی رینکنگ میں نمبر دو پوزیشن پر براجمان ہالینڈکو شکست دی جو خوش آئند ہے ٹیم کو وننگ ٹریک پر لے آئے ہیں۔ سیمی فائنل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔ پاکستان نے ورلڈکپ (1971) اور چیمپئنز ٹرافی (1978) کی بنیاد رکھی اور اگر ہم اچھا کھیلیں گے تو اس سے ہاکی کے کھیل کو ہی فائدہ ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...