پنجاب یوتھ فیسٹیول دنیا کا سستا ترین فیسٹیول ہے، رانامشہود

پنجاب یوتھ فیسٹیول دنیا کا سستا ترین فیسٹیول ہے، رانامشہود

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل و تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول دنیا کا سستا ترین فیسٹیول ہے، 2012ء میں جب سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کیا تو لوگوں نے کہا کہ ایسا ناممکن ہے مگر ہم نے ٹیم ورک سے اسے ممکن کر دکھایا ہے، 2015ء میں بھی سپورٹس کے بڑے ایونٹس منعقد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب میں کھیلوں کے فروغ، کھیلوں کیلئے سہولتوں کی فراہمی اور مستقبل میں سپورٹس کے ایونٹس کے انعقاد کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے اجلاس کے شرکاء کو سپورٹس کے ایونٹس سے متعلق بریفنگ دی، صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن کے مطابق اور حمزہ شہباز شریف کی رہنمائی میں پنجاب میں نوجوانوں کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کی صورت میں بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا جس میں لاکھوں نوجوانوں نے اپنے ٹیلنٹ کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کا موازنہ بھارت، یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول دنیا کا سستا ترین ایونٹ ہے، ہم مستبقل2015ء میں بھی نوجوانوں کیلئے سپورٹس کے مزید ایونٹس منعقد کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...