جنوبی افریقہ انوی ٹیشنل الیون اور ویسٹ انڈیز کاٹور میچ ڈرا

جنوبی افریقہ انوی ٹیشنل الیون اور ویسٹ انڈیز کاٹور میچ ڈرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جوہانسبرگ( بیورو رپورٹ)جنوبی افریقہ انوی ٹیشنل الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ ڈرا ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری دن کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا۔ قبل ازیں میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈین ٹیم جنوبی افریقن انوی ٹیشنل الیون کی پہلی اننگز 125 رنز کے جواب میں 508 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جنوبی افریقہ نے کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان 17 رنز بنا لئے تھے۔ مارلون سیموئلز نے شاندار ڈبل سنچری بنائی جبکہ سمتھ نے 175 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ بنوئی میں کھیلے گئے تین روزہ ٹور میچ کے آخری روز بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہو سکا اور اس طرح میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔